• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609315

    عنوان:

    رکوع میں صرف ایک تسبیح پڑھی جائے ؟

    سوال:

    سوال : اگر فرض نماز کے رکوع اور سجدے میں صرف ایک مرتبہ تسبیح پڑھی جائے ، اور تیسری اور چوتھی رکعت میں کچھ دیر کھڑے ہوکر بغیر قرات کیے رکوع کر لیا جائے اور آخری قعدہ میں صرف التحیات پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے تو نماز ادا ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 609315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 783-652/B=06/1443

     جی ہاں! صورت مذکورہ میں نماز ہوجائے گی؛ البتہ خلاف اولیٰ اور مکروہ تنزیہی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند