• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609269

    عنوان:

    نماز قضاء ہونے میں کم وقت رہ جائے، فوراً نیت باندھ لے یا بعد میں پڑھے

    سوال:

    سوال : نماز قضا ہونے میں اتنا کم وقت رہ جائے کی اگر نماز شروع کی تو پڑھتے پڑھتے ہیں دوسری نماز کا وقت شروع ہو جائے گا یا مکروہ وقت شروع ہو جائے گا. تو ایسی صورت میں نماز کی نیت فورن باندھ لینی چاہیے ؟ یا وقت قضاء ہونے کے بعد پڑھنی چاہیے ؟

    جواب نمبر: 609269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 770-667/B=06/1443

     اگر مکروہ وقت شروع ہونے سے پہلے نماز پڑھنی شروع کی، اور نماز پڑھتے پڑھتے ہی مکروہ وقت شروع ہوگیا، یا دوسری نماز کا وقت شروع ہوگیا، تو فجر کی نماز میں طلوع آفتاب ہوتے ہی نماز فاسد ہوجائے گی، اس کا اعادہ طلوع آفتاب کے بعد مکروہ وقت نکلنے کے بعد ضروری ہے، اس لیے طلوع آفتاب سے پہلے ہی نماز جلد از جلد مکمل کرلینی چاہئے، ورنہ طلوع آفتاب کے بعد مکروہ وقت نکلنے کے بعد پڑھے، مابقیہ دیگر اوقات میں اگر مکروہ وقت یا دوسری نماز کا وقت شروع ہوجائے تو نماز ہوجاتی ہے؛ البتہ عصر میں اتنی تاخیر کرنا کہ مکروہ وقت شروع ہوجائے مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند