• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608944

    عنوان:

    اذان کے بعد دوبارہ نماز کے لیے بلانا

    سوال:

    نماز کی طرف راغب کرنے یا بلانے کیلئے صرف اذان کافی ہے کیونکہ کچھ لوگ فجر کی نماز کے اوقات میں اٹھ جائیے نماز کا وقت ہوگیا ہے نماز نیند سے بہتر ہے تیز آواز سے بولتے ہیں کیا یہ عمل درست ہے یا صرف اذان کافی ہے اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:338-179/D-Mulhaqa=6/1443

     اگر کوئی شخص فجر کی نماز میں جاتے ہوئے لوگوں کو نماز کے لیے بلاتا جائے تو شرعا اس میں حرج نہیں ہے ۔ (امداد المفتین: ۲۷۰)البتہ تثویب، یعنی اذان کے بعد موٴذن کا دوبارہ نماز کے لیے بلانے کی عادت بنانا شرعا پسندیدہ نہیں ہے ۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم: ۹۶/۲، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند