• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608925

    عنوان:

    نابالغ حافظ کا تراویح پڑھانا

    سوال:

    سوال : بارہ سالہ حافظِ قرآن کا تراویح پڑھاناکیسا ہے ؟اگر مسجد میں پڑھانا جائز نہ ہو تو مستورات میں پڑھانا جائز ہے یا نہیں ، گذارش ہے کہ تفصیلی حکم ارشاد فرماکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 638-500/M=06/1443

     امام کے لیے بالغ ہونا شرط ہے چاہے فرائض میں امامت کرے یا تراویح میں اور چاہے مسجد میں پڑھائے یا گھر کی مستورات کو پڑھائے، پس بارہ سالہ حافظ قرآن اگر بالغ نہیں ہوا ہے تو اس کا امام بننا درست نہیں، نہ تراویح میں نہ فرائض میں، نہ مسجد میں نہ گھر کی مستورات میں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند