• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608879

    عنوان:

    امام کا وقت سے ایک دو منٹ پہلے آنا اور صفوں میں ٹہلنا ‏، پھر وقت ہوتے ہی مصلے پر پہنچ جانا؟

    سوال:

    سوال : ہمارے امام صاحب جماعت سے ایک دومنٹ قبل مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔صفوں میں ادھر سے ادھر ٹہلتے رہتے ہیں اور گھڑی کو دیکھتے رہتے ہیں جب وقت ہو جاتا ہے تو جا کر مصلے پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔اور اقامت شروع ہو جاتی ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ مقتدی کو کھڑے ہو کر نماز کا انتظار کر نا مکروہ ہے تو کیا امام صاحب کا یہ عمل بلا کراہت درست ہے ؟کیا امام کو بھی بیٹھ کر اقامت کا انتظار نہیں کر نا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 608879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 707-614/B=06/1443

     جی ہاں امام صاحب کا یہ عمل درست ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں۔ اور اگر امام چاہے تو ایک دو منٹ نماز قائم ہونے تک بیٹھ بھی سکتا ہے، دونوں طریقے جائز ہیں، کسی طریقے میں کوئی کراہت نہیں ہے؛ البتہ امام کے آنے کے پہلے ہی سے مقتدیوں کا کھڑے ہوکر امام کا انتظار کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند