• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608700

    عنوان:

    لاؤڈاسپیکر سے نماز پڑھنا

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب، نماز میں ا سپیکر کا استعمال کس حد تک ہے ؟کی آج سے 50 سے 60 سال پہلے تک یہ حرام تھا ؟

    جواب نمبر: 608700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 686-561/B=06/1443

     اب سے بہت پہلے لاوٴڈ اسپیکر کو امامت میں استعمال کرنے کو بعض حضرات غلط ناجائز کہتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اسپیکر کی آواز کو مبینہ امام کی آواز نہیں مانتے تھے؛ بلکہ صدائے بازگشت مانتے تھے۔ بعد میں علماء نے سائنسدانوں سے تحقیق کی اور جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ اسپیکر سے آنے والی آواز امام ہی کی آواز ہوتی ہے۔ بس اتنی بات ہے کہ اس کے ذریعہ یعنی اسپیکر کے ذریعہ زیادہ بلند ہوکر نکلتی ہے۔ یہ صدائے بازگشت نہیں ہے۔ تو پھر سب علماء نے ضرورت کے وقت اسپیکر کو نماز میں استعمال کرنے کے جواز کا فتوی دے دیا۔ پس ضرورت کے بقدر اس کا استعمال ہونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند