• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608647

    عنوان:

    صحن مسجد میں ایک سائڈ میں جماعت کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : محمد عبداللہ معاویہ پاکستان سے کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر مسجد کے صحن میں نماز ادا کی جائے لیکن امام کامصلٰی محراب کے سامنے نہ ہو بلکہ مسجد کی ایک سایئڈ پر نماز پڑھائی جائے تو نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ جبکہ بہت سے اہل علم لوگ کہتے ہیں کہ امام کا مصلٰی عین محراب کے سامنے ہو اس مسئلہ کے بارے میں ہماری راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 608647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 596-458/M=05/1443

     صحن مسجد میں جماعت ہونے کی صورت میں امام کا مصلی محراب کے مقابل ہونا چاہئے تاکہ امام وسط صف (درمیان صف) میں رہے، یہ سنت طریقہ ہے۔ مسجد کی ایک سائڈ ہوکر نماز پڑھانے میں وسطیت فوت ہوتی ہے، یہ خلاف سنت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند