• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608576

    عنوان: حنفی امام کا نماز میں دیکھ کر قرآن پڑھنا 

    سوال:

    سوال : امید ہے کہ حضور والا بخیر وعافیت ہوں گے احقر کا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی حنفی المسلک شخص ایسے لوگوں کی امامت کرائے جو غیر حنفی ہیں اور ان کے یہاں نماز میں قرآن مجید دیکھ کر پڑھنا جائز ہے تو کیا حنفی شخص دیکھ کر قرآن مجید پڑھ سکتا ہے ، فرائض میں یا تراویح وغیرہ میں ؟

    جواب نمبر: 608576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 724-498/H=05/1443

     قرآن شریف ہاتھ میں لے کر پڑھنا عمل کثیر ہے کہ جو مفسد صلاة ہے پس حنفی امام کو اس کی اجازت نہیں نہ فرائض میں نہ تراویح میں نہ اور کسی نماز میں، سب نمازوں میں یکساں حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند