• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608293

    عنوان:

    نماز میں کون کونسی قرأت میں تلاوت کی جاسکتی ہے؟

    سوال:

    سوال : مجھے ایک سوال تھا کہ کیا نماز میں عشرہ کبری والی قرائہ پڑھنا جائز ہے ؟ میں نے سنا ہے کہ اس سے نماز فاسد ہوتی ہے کیونکہ متواتر نہیں اور قاری صاحب بے تکلف اسے نماز میں پڑھتے ہیں۔

    جواب نمبر: 608293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 601-479/B=05/1443

     قرأة سبعہ تو متواتر ہے ان میں سے کسی ایک امام کی قرأت کرنا نماز میں درست ہے، نماز بلاشبہ درست ہوجائے گی؛ البتہ عوام میں پڑھنے سے احتیاط کرنی چاہئے؛ البتہ قرأة عشرہ متواتر نہیں ہے اس لیے سات اماموں کے علاوہ بقیہ تین اماموں کی قرأت نماز میں نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ بقیہ تین اماموں کی قرأة متواتر نہیں ہے۔ نماز کے علاوہ حالت میں پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند