• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608282

    عنوان:

    اگر سفر میں لاعلمی کی وجہ سے مغرب کی نماز دورکعت پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : بندہ دوران سفر مغرب کی قصر نماز لاعلمی کی وجہ سے دو رکعات پڑھتا رہا ہے ۔ جبکہ بعد میں اسے مسئلہ کا صحیح پتہ چلا۔ اب بندہ کو سفر کے دوران والی ساری مغرب کی نمازیں دوبارہ ادا کرنی ہوگی یا پہلے والی ادا ہو گئی؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 608282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 593-473/B=05/1443

     مغرب کی نماز تین رکعات سفر وحضر ہر حال میں پڑھنا فرض ہے۔ آپ نے جس قدر نماز میں سفر کے دوران دو رکعت پڑھی ہیں، وہ صحیح نہیں ہوئیں۔ دوبارہ ان سب کی قضا کرنا ضروری ہے۔ سفر کے علاوہ پہلے والی مغرب تین رکعت جو پڑھی ہے وہ صحیح ادا ہوئی، اس کی قضا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند