• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608148

    عنوان:

    کھانسی کی وجہ سے اگر حروف کٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟

    سوال:

    پیش خدمت ایک مسئلہ مفتیان کرام کی خدمت میں ہے کہ ہماری مسجد قبا سیکٹر 12 شاستری نگر میرٹھ مسجد قبا کے امام صاحب جس وقت نماز پڑھاتے ہیں نماز پڑھاتے وقت تلاوت کرتے ہیں تلاوت کرتے وقت ا ن کو مستقل کھانسی اٹھتی ہے اور حروف کھا جاتے ہیں اور پھر پیچھے سے نہیں دہراتے ہیں اور پھر آگے سے ہی پڑھتے جاتے ہیں کیا امام صاحب کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 608148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:332-198/B=5/1443

     اگر کھانسی آنے کی وجہ سے حروف کٹ جائیں تو ان کا اعادہ ضروری ہے ورنہ بہ صورت دیگر نماز میں بڑی خرابی آسکتی ہے ؛ اس لیے امام صاحب کو چاہیے کہ کھانسی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں، اگر پھر بھی اتفاقا کھانسی آجائے تو کھانسی ختم ہونے کے بعد ذرا پیچھے سے پڑھیں اگر امام صاحب بعد، متنبہ کئے جان کے بعد بھی ایسا نہ کریں تو انتظامیہ ان کی جگہ پر دوسرا امام متعین کرسکتی ہے ۔ ولہا آداب ․․․ (ودفع السعال ما استطاع) لأنہ بلا عذر مفسد فیجتنبہ (الدر المختار) (قولہ ودفع السعال ما استطاع) فیہ أنہ لا یخلو إما أن یکون المراد السعال المضطر إلیہ فلا یمکن دفعہ أو غیرہ، فدفعہ واجب لأنہ مفسد.[الدر المختار مع رد المحتار: 2/ 176، باب صفة الصلاة، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند