• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608110

    عنوان: مسافر امام کے پیچھے مقیم اور مقیم امام کے پیچھے مسافر کی نماز کیسے ادا کی جائے گی؟

    سوال:

    سوال : مسافر امام کے پیچھے مقیم اور مقیم امام کے پیچھے مسافر کیسے نماز ادا کرے ؟اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 341-174/B-Mulhaqa=05/1443

     چار رکعت والی نمازوں میں اگر امام مسافر ہوتو وہ دو رکعت پر قعدہ کرکے اپنا سلام پھیرلے گا، اس کے بعد مقیم مقتدی حضرات کھڑے ہوکر بقیہ دو رکعت مکمل کریں گے، اس میں ارکان اور تسبیحات وغیرہ عام نمازوں کی طرح ہی ادا کریں گے؛ البتہ قرأت نہیں گریں گے، قرأت کے بہ قدر کھڑے رہ کر رکوع میں چلے جائیں گے۔ اگر امام مقیم ہو اور حضراتِ مقتدی مسافر ہوں تو مقتدی بھی مثل مقیم امام کے پیچھے نماز ادا کریں گے۔ وصحّ اقتداء المقیم بالمسافر فی الوقت وبعدہ، فإذا قام المقیم إلی الإتمام لا یقرأ ․․․․ فی الأصحّ؛ لأنہ کا للاحق والقعدتان فرض علیہ الخ (درمختار مع رد المحتار: 2/611، مطبوعہ: مکتبہ زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند