• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607831

    عنوان:

    نماز کے دوران موبائل بند کرنا؟

    سوال:

    سوال : نماز کے دوران جب فون بجے تو بندہ کیا کرے ؟ کیا وہ نماز توڑ کر فون بند کرے اور دوبارہ نیت باندھے ؟ کیا نماز کے دوران کال کٹ کیا یا بند کیا جا سکتا ہے ،؟ اگر کیا جا سکتا ہے تو کتنی مرتبہ؟ اس سے نماز فاسد تو نہیں ہوگی؟

    جواب نمبر: 607831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 492-387/B=04/1443

     اگر نماز پڑھنے کی حالت میں فون بجنے لگے اور عمل کثیر کے ذریعہ جیب میں ایک ہاتھ ڈال کر بٹن بند کرسکتا ہے تو بند کرسکتا ہے اس سے نماز فاسد نہ ہوگی۔ ایک دو مرتبہ ایسا کرسکتا ہے۔ اور اگر جیب سے موبائل نکالا پھراسے دیکھا کہ کہاں سے آیا ہے پھر اس کے بعد نمبر بند کیا تو اس صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی۔ یہ عمل کثیر ہے، اور عمل کثیر سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند