عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 607809
ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
ہمارے علاقے میں آج کل اکثر مسجد میں اکثر لوگ ننگے سر نماز پڑھتے ہیں۔ پہلے صرف غیر مقلدین ہی ننگے سر نظر آتے تھے ۔لیکن آج کل اہل سنت والجماعت احناف بھی ننگے سر نماز پڑھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو عادت ہی بنالی ہے اور ہمیشہ اور ہر نماز ننگے سر ہی پڑھتے ہیں خوا وہ اپنے گھر سے ہی کیوں نہ آرہے ہوں۔ دریافت یہ کرنا تھا کہ، ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ ننگے سر نماز پڑھنے کی عادت بنالینا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 607809
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:239-85T/B-Mulhaqa=4/1443
نماز تو بنا ٹوپی کے بھی ہوجاتی ہے ؛ لیکن سستی اور کاہلمی کی بنا پر ایسا کرنا شرعا مکروہ اورخلاف اولی ہے ، اور اس کی عادت بنالینا تو اور بھی برا ہے ۔ واضح رہے کہ ٹوپی اور عمامہ سنت لباس کا حصہ ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا معمول ٹوپی اور عمامہ دونوں یا صرف ٹوپی پہننے کا رہا ہے ؛ اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ نماز کے ساتھ ساتھ عام حالات میں بھی سنت لباس کا اہتما کریں ۔
(و) کرہ (کفہ) أی رفعہ ولو لتراب کمشمرکم أو ذیل.... )وصلاتہ حاسرا) أی کاشفا (رأسہ للتکاسل) ولا بأس بہ للتذلل (الدر المختار مع رد المحتار: 2/ 406، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)
نیز دیکھیں : فتاوی عثمانی(4/342 وبعدہ،ط: کراچی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند