• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607783

    عنوان:

    فرائض کے نقصان کی تلافی نوافل سے آخرت میں کی جائے گی

    سوال:

    سوال : قیامت کے دن حشر کے میدان میں جب نماز کا حساب ہوگا اگر فرض نماز میں کچھ کمی ہو تو نفل نماز سے پورا کیا جاے گا پھر سنت اور تہجد اور دیگر جیسے اشراق عدین تراویح کی نماز کا کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 607783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 459-328/D=04/1443

     ادنیٰ درجہ کی نماز اپنے سے اعلیٰ کے لیے مکمل (تکمیل کرنے والی) بنے گی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ”إن اول ما یحاسب بہ العبد یوم القیامة من عملہ صلاتہ، فان صلحت فقد أفلح وأنجح، وإن فسدت فقد خاب وخسر، فان انتقص من فریضة شیئا، قال الرب تبارک وتعالیٰ: انظروا ہل لعبدي من تطوع فیکمل بہا ما انتقص من الفریضة، ثم یکون سائر عملہ علی ذالک“۔ (ترمذی، ص: 94)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند