• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607600

    عنوان:

    دوران نماز امام ٹوٹ جائے اور اسی حالت میں نماز مکمل کرادے توکیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : امام کو نماز پڑھاتے ہوے حدث لاحق ہوگیا، اور اس نے شرمندگی سے بچنے کے لئے بے وضو ہی نماز مکمل کرادی۔ نمازکے بعد اس نے اللہ سے توبئہ و استغفار کی، اور اپنی نماز بھی دہرائی۔ تو کیا مقتدیوں کی نماز درست ہوجائے گی؟ شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں۔ بینوا توجروا!

    جواب نمبر: 607600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 512-343/H=04/1443

     ایسی شرم و حیاء بھی واجب الاصلاح ہے جس طرح اپنی نماز دہرائی ہے مقتدیوں کی بھی نماز دہروانا واجب ہے۔ اس طرح اعلان کردیں کہ فلاں دن فلاں وقت کی نماز کسی وجہ سے درست نہ ہوئی تھی اس لیے آپ (مقتدی) لوگ وہ نماز اپنی اپنی دہرالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند