• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607561

    عنوان:

    کیا قضائے عمری نمازوں میں تشہد چھوڑسکتے ہیں؟

    سوال:

    ایک ضعیف العمرخاتون ہیں ،اور ذیابیطس کی مریضہ ہیں نمازوں کی قضائے عمری میں اگر تشہّد کے بعد درود نہ پڑھیں ت اور قیام میں ثناء نہ پڑھیں اور رکوع اور سجدوں کی تسبیح ایک ایک بار پڑھیں تونماز ہوجائے گی؟قرآن وسنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:133-125/D-Mulhaqa=5/1443

     صورت مسئولہ میں نماز تو ہوجائے گی؛ البتہ کوشش یہی کرنی چاہیے کہ حتی الامکان مسنون اذکار نہ چھوٹیں،مسنون اذکار و تسبیحات کو پڑھنے میں زیادہ وقت صرف نہیں ہوتا ہے ، نیز سجدے اور رکوع میں ایک تسبیح پر اکتفا کرنے کی صورت میں عجلت اور جلد بازی کی وجہ سے مشقت بھی زیادہ ہوسکتی ہے ، اس لیے سنت کے مطابق ہی نماز پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے ؛ ہاں بیماری کی وجہ سے قیام کو مختصر کرنے اور چھوٹی سورتیں پڑھنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند