• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607486

    عنوان:

    لاک ڈاوٴن کی وجہ سے چھوٹی مساجد میں شروع کیا گیا تھا اب کیا حکم ہے

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام کہ لاک ڈاون کے زمانے میں جو ہر چھوٹی بڑی مساجد، اسی طرح کارخانوں، دکانوں میں لوگوں نے جمعہ پڑھنا شروع کیا تھا تو وہ سلسلہ اب بھی بہت ساری جگہوں پر جاری ہے ۔ حتی کہ ایک ہی محلہ کی ہر چھوٹی سی چھوٹی مسجد میں جمعہ پڑھی جارہی ہے ۔ اور اس کی وجہ سے بڑی مسجدیں جہاں پہلے سے جمعہ ہورہا تھا خالی ہورہی ہیں جبکہ یہ مسجدیں کافی وسیع ہیں۔ تو کیا اس صورت حال میں ان چھوٹی مسجدوں میں جہاں پہلے سے جمعہ نہیں ہوتا تھا جمعہ بند کردینا چاہیے یا شروع ہوگیا تو جمعہ پڑھنا جاری رکھنا چاہیے ۔ تفصیلی جواب دے کر ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 607486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 485-318/H=04/1443

     لاک ڈاوٴن کی وجہ سے چھوٹی مساجد میں شروع کیا گیا تھا اب حالات بدل گئے تو ضرورت باقی نہ رہی اس لیے اب حسب سابق (لاک ڈاوٴن سے پہلے) جن بڑی مساجد میں جمعہ ہوتا تھا ان میں ہی باقی رکھیں اور بقیہ چھوٹی مساجد میں موقوف کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند