• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607441

    عنوان:

    رکوع میں امام کے ساتھ ملنے کا صحیح طریقہ

    سوال:

    سوال : اگر امام صاحب رکوع میں ہو اور ہم اسی حالت میں جماعت سے ملنا چاہئے تو رکوع میں جانے کا صحیح طریقہ کیا ہوگا ؟کیا تکبیر تحریمہ کے بعد فوراً دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے یا ہاتھ باندھنا ضروری ہوگا ؟

    جواب نمبر: 607441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 380-283/M=04/1443

     صحیح طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لیں پھردوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جائیں، تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھنا سنت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند