• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607436

    عنوان: نماز میں آنکھ بند کرنا 

    سوال:

    سوال : بعد سلام عرض گزارش ہے کہ میں عرب ملک میں امامت کراتا ہوں مسئلہ کا تو علم ہے لیکن الحمدللہ اپنے اکابرین کی رہنمائی سے دلی اطمینان ہوجاتا ہے مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ میں جب نماز میں قرات کرتا ہوں اگر آنکھیں کھول کر قرات کروں تو وسوسے آتے ہیں ایک لفظ پڑھ کر بھول جاتا ہے پوری تلاوت ذہن سے نکل جاتی ہے اگر آنکھیں بند کرکے پڑھوں تو میں تین پارے بھی پڑھ لوں نماز میں تو کوئی مشکل پیش نہیں آتی ساتھ ہی ذہن میں ترجمہ تفسیر پر بھی غور وفکر رہتی ہے لیکن آنکھیں کھول لوں تو نہ ترجمہ پر تفسیر ہر ذہن رہتا ہے ناہی تلاوت مکمل ہو پاتی ہے رہنمائی فرما دیں۔ ایسی صورت میں آنکھ بند کرکے نماز پڑھانے کی اجازت ہے یا پھر یہ عمل مکروہ شمار ہوگا ؟،جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 607436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 418-321/B=04/1443

     حضرات فقہاء کرام کی تصریح کے مطابق نماز کے دوران آنکھیں بند کرنا مکروہ تنزیہی ہے؛ البتہ اگر کوئی کمال خشوع و خضوع کے لیے آنکھیں بند کرے تو پھر مکروہ نہیں ہے، لہٰذا آپ مذکور فی السوال مقصد کے لیے دوران نماز آنکھیں بند کرسکتے ہیں۔ قال الحصکفي: وکرہ ․․․․․․ وتغمیض عینیہ للنہي إلا لکمال الخشوع۔ وقال ابن عابدین: ثم الظاہر أنّ الکراہة تنزیہیة، ․․․․ قولہ إلا لکمال الخشوع بأن خاف فوت الخشوع بسبب روٴیة ما یفرق الخاطر فلا یکرہ، بل قال بعض العلماء: إنہ الأولی، ولیس ببعید۔ حلیة وبحر (الدر مع الرد: 2/413-414)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند