• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607015

    عنوان:

    امام کے دونوں قدم محراب میں ہوں تو نماز کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ امام صاحب کا محراب میں پاؤ رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 607015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:48-39/D-Mulhaqa=3/1443

     امام کا محراب کے اندر اس طرح کھڑا ہونا کہ دونوں قدم بھی محراب کے اندر ہوں؛ مکروہ ہے ، اگر قدمین خارج محراب ہوں، تو مکروہ نہیں ہے ۔

    ویکرہ قیام الامام بجملتہ فی المحراب لا قیامہ خارجہ و سجودہ فیہ۔ (طحطاوی علی مراقی الفلاح،ص: ۳۶۰، دار الکتب العلمیة، بیروت، فتاوی رحیمیہ: ۵/۱۵۱، کراچی، فتاوی محمودیہ: ۱۱/۱۲۸، میرٹھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند