• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60700

    عنوان: فرض نماز میں آخر کی دو رکعت میں سورة ملانا ضروری ہے یا نہیں؟

    سوال: فرض نماز میں آخر کی دو رکعت میں سورة ملانا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 60700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1206-1202/B=12/1436-U فرائض میں چار رکعت والی نماز میں صرف پہلی اور دوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورة ملانا واجب ہے، تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورہٴ فاتحہ پڑھی جائے گی، اس میں سورہ ملانا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند