• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606860

    عنوان:

    نماز میں باربار مائیک درست کرنا

    سوال:

    امید ہے کہ آپ احباب خیریت سے ہوں گے ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر امام صاحب نماز پڑھاتے ہوئے بار بار مائیک ٹھیک کریں جو کہ آج کل ہیڈ فون نما مائیک ہوتا ہے بالکل منہ کے سامنے تو آواز درست کرنے کے لیے اکثر جہری نمازوں میں بار بار مائیک ٹھیک کرنا پڑتا ہے تو اس عمل سے نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 606860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:3-7T/B-Mulhaqa=3/1443

     نماز میں بار بار مائیک ٹھیک کرنا باعث کراہت ہے ؛ بلکہ اگر یہ کام (بار بار مائیک درست کرنا) اس طرح کیا جائے کہ دیکھنے والا اسے نماز میں نہ سمجھے تو فساد نماز کا حکم ہوگا؛ اس لیے امام صاحب پراس سے باز رہنا ضروری ہے ، انھیں چاہیے کہ مائیک نماز شروع ہونے سے پہلے درست کرلیں، نماز میں بار بار اس میں ہاتھ لگا کر درست نہ کریں ۔

    (و) یفسدہا (کل عمل کثیر) لیس من أعمالہا ولا لإصلاحہا، وفیہ أقوال خمسة أصحہا (ما لا یشک) بسببہ (الناظر) من بعید (فی فاعلہ أنہ لیس فیہا)(الدر المختار) (قولہ وفیہ أقوال خمسة أصحہا ما لا یشک إلخ) صححہ فی البدائع، وتابعہ الزیلعی والولوالجی. وفی المحیط أنہ الأحسن. وقال الصدر الشہید: إنہ الصواب. وفی الخانیة والخلاصة: إنہ اختیار العامة. وقال فی المحیط وغیرہ: رواہ الثلجی عن أصحابنا حلیة.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 624، کتاب الصلاة،مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند