عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 606676
دوران حمل سجدہ کا طریقہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک عورت جس کے ایام حمل میں ہونے کے باعث سجدہ کرنا دشوار ہے تو کیا وہ عورت کسی اونچی چیز مثلاً پٹلہ یا تکیہ وغیرہ پر سجدہ کر سکتی ہے ؟ اگر ہاں تو اس کو زمین پر سجدہ کرنے کا ثواب ملے گا یا ثواب میں نقص آجائے گا ؟
جواب نمبر: 606676
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 221-160/M=03/1443
حاملہ عورت کو سجدہ کرنے کے لئے تکیہ وغیرہ کوئی اونچی چیز رکھنے کی ضرورت نہیں، یہ ٹھیک نہیں۔ اگر سجدے پر قدرت نہیں ہے تواشارہ کرلیا کرے اور رکوع کی بنسبت سجدہ کے لیے زیادہ جھکے یعنی مقدور بھر جھکنے کا اہتمام کرے، اگر عورت کی جانب سے کوتاہی نہیں پائی گئی تو ان شاء اللہ پورا اجر ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند