• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606628

    عنوان:

    نماز میں ’’حاجزین‘‘ کی جگہ ’’کاذبین‘‘ پڑھنے کا حکم

    سوال:

    کوئی امام اگر فجرکی نماز میں سورئہ الحاقہ پڑھتے وقت " فما منکم من أحد عنہ حاجزین" کی جگہ "فما منکم من أحد عنہ کاذبین " پڑھے اور درست بھی نہ کیا ہو۔تو نماز کا کیا حکم ہے ؟ ۔ براہ کرم جلد از جلد جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 250-138/SN=03/1443

     ”حاجزین“ کی جگہ ”کاذبین“ پڑھنے سے معنی تو تبدیل ہوا؛ لیکن اتنا نہیں کہ اس کی وجہ سے فسادِ عقیدہ لازم آئے؛ بلکہ تاویل ممکن ہے؛ اس لئے صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی، لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند