• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60656

    عنوان: حکم قصر

    سوال: سوال:۔ اگر کسی جگہ جانے کے دو راستے ہوں اور ان میں سے ایک راستہ سفرِقصر سے کم اور دوسرا سفرِقصر یا اس سے زیادہ ہو تو مسافر کے لیے نماز کا دونوں راستوں کے اعتبار سے کیا حکم ہوگا؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 949-931/H=10/1436-U مسافر جس راستہ پر سفر کرے گا نماز میں قصر وعدم قصر کا اعتبار اسی راستہ کا ہوگا، یعنی مسافت قصر یا اس سے زائد لمبے راستہ پر سفر کرے گا تو نمازوں میں قصر کرے گا اور کم مسافت والے راستہ پر سفر کرے گا تو اتمام کا حکم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند