• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606519

    عنوان:

    امام کا نماز سنتوں کوں کے مطابق نہ پڑھانا؟

    سوال:

    ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے جو نماز کی سنتوں کا پابند نہیں ہے جیسے تکبیر کے وقت ہاتھ قبلہ رخ کرنا ، دونوں پیروں کے درمیان 4 انچ کا فاصلہ ہونا وغیرہ، اس امام کے پیچھے جو قرآن کو تجوید سے نہیں پڑھتا اور جلدی جلد ی نماز ادا کرتا ہے ، تو کیا نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 606519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 247-168/H=03/1443

     (۱) نماز تو اس کے پیچھے ہوجاتی ہے؛ البتہ امام کو چاہئے کہ نماز کی سنتوں کی پابندی بھی کرے تاکہ نماز میں خشوع خضوع بھی عمدہ ہوسکے۔

    (۲) تجوید سے نہ پڑھنے پر کس طرح کی غلطیاں ہوتی ہیں اور جلدی سے کس قدر جلدی مراد ہے؟ ذمہ داران مسجد سے کہہ دیں وہ حضرات ان امور کی اچھی طرح تحقیق کرکے صاف و واضح استفتاء لکھ کر سوال کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند