عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 606518
مدرسہ میں جمعہ کی نماز پڑھنا، دوارن نماز کہنیاں کھلی رکھنا؟
میرا سوال ہے کہ ہاف سلیوز کی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ اگر کوئی بار بار ایسا کرتا ہے ؟تو کیا یہ حرام ہے ؟ لاک ڈاؤن میں ایک مدرسے میں جمعہ کی نماز کا اہتمام کیا گیا اب جب لاک ڈاؤن ختم ہو گیا ہے تو وہاں نماز اب بھی ہو رہی ہے جو وہاں نماز پڑھے گا اس کو نماز کا کم ثواب ملے گا جب کہ مسجد سے زیادہ لوگ وہاں نماز پڑھتے ہیں۔
براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 606518
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 246-203/H=03/1443
(۱) کہنیاں کھلی ہوئی شرٹ پہن کر مردوں کو نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
(۲) مکروہ ہے۔ اگر کوئی بار بار ایسا کرتا ہے تو کراہت بڑھ جائے گی؛ البتہ حرام ہونے کا حکم اس پر لاگو نہ ہوگا۔
(۳) جمعہ کی نماز تو درست ہوجائے گی مگر جب کہ اب حالات وہ نہ رہے کہ جن میں شروع کیا گیا تھا تو اب وہاں نظام ختم کرکے مسجد میں جمعہ اداء کریں، مدرسہ میں جمعہ پڑھنے سے مسجد کا ثواب نہ ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند