• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606481

    عنوان:

    قضائے عمری ادا کرتے وقت نیت کس طرح کی جائے؟

    سوال:

    بعد از سلام عرض کیا ہے کہ قضاء نمازیں کس ترتیب سے ادا کی جائیں یعنی میں نے ایک مفتی صاحب سے سنا تھا کہ 3 اور 4 رکعت نماز کی قضاء میں تیسری اور چوتھی رکعت میں کچھ پڑھے بغیر تین تسبیح کے دورانیے تک قیام کرکے ادا کر سکتے ہیں نیز ایک دن میں کتنی قضاء ادا کرے جس کے ساتھ وہ نوافل(چاشت،تہجد،اوابین) وغیرہ ادا کرسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 606481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 198-158/D=03/1443

     (۱) ہر قضا نماز ادا کرتے وقت یہ نیت کرلیں کہ میرے ذمہ سب سے پہلی جو نماز مثلا فجر کی یا ظہر کی ہے اسے ادا کرتا ہوں۔

    (۲) فرض نماز جو 3-4 رکعت والی ہے اس میں اخیر کی رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ پڑھنا افضل ہے اور اگر تین تسبیح پڑھ لیا تو یہ بھی جائز ہے اس میں کوئی کراہت نہیں اور بالکل خاموش رہنا بھی جائز ہے۔ قال فی الدر: واکتفی المفترض فیما بعد الاولیین بالفاتحة وہو مخیر بین قرأة الفاتحة وتسبیح ثلاثا ۔ وفی الشامي: عن علي وابن مسعود -رضی اللہ عنہما- أنہما کانا یقولانا المصلی بالخیار فی الاخریین، إن شاء قرأ، وإن شاء سکت، وإن شاء سبح ․․․․․․ علیہ الاعتماد الخ۔ ج: 2/221، زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند