• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606468

    عنوان: بنا ٹکٹ ٹرین کے سفر میں پڑھی گئی نمازوں کا حکم 

    سوال:

    اگر کوئی بنا ٹکٹ کے اگر ٹرین کا سفر کرے تو نماز ٹرین میں پڑھی ہے وہ ادا ہوجائے گی ؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 160-108/M=02/1443

     صورت مسئولہ میں نماز ادا ہوجائے گی بشرطیکہ صحت صلاة کی شرائط پائی گئی ہوں لیکن بلا ٹکٹ سفر نہیں کرنا چاہئے۔ اگر کبھی کسی عذر کی بناپر ٹکٹ لئے بغیر ٹرین پر سوار ہوگیا تو سفر پورا ہونے کے بعد ٹکٹ لے کر پھاڑ دینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند