• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606288

    عنوان:

    قعدہٴ اخیرہ کے بعد امام غلطی سے کھڑا ہوگیا‏،مسبوق بھی اتباع میں کھڑا ہوگیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    بعض دفعہ امام کو نماز میں سہو ہوجاتا ہے مثلا قعدہ اخیرہ کے بعد امام صاحب اٹھنے لگے تو مقتدیوں نے لقمہ دیا تو بیٹھ گئے اب جو لوگ بعد میں شریک ہوکر مسبوق بنے انکو معلوم نہیں تھا کہ یہ قعدہ اولی ہے یا اخیرہ، وہ بھی امام کے ساتھ کھڑے ہوگئے تھے پھر امام کے ساتھ بیٹھ گئے تو ان مسبوقوں کی نماز کا کیا حکم ہے کیا فساد کا حکم لگے گا کہ انہوں نے غیر نماز میں امام کی اتباع کی ہے یا نماز درست مانی جائے گی؟

    جواب نمبر: 606288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 185-125/H=02/1443

     امام قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد اگر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور مسبوق بھی اس کی اتباع میں کھڑا ہوجائے تو مسبوق کی نماز فاسد ہوجائے گی۔

    ولو قام الإمام إلی الخامسة فتابعہ المسبوق إن تعد الإمام علی رأس الرابعة تفسد صلاة المسبوق وإن لم یقعد لم تفسد حتی یقید الخامسة بالسجدة (ہندیة: 1/150، ط: اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند