• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605985

    عنوان:

    گیس کے دباؤ کی حالت میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    نماز میں بہت زیادہ گیس ہوتی ہے کیا حکم ہے کیا کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 605985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 12-74/D=02/1443

     (الف) آپ کو کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے علاج کرانا چاہئے تاکہ گیس کا یہ مرض زائل ہوجائے۔

    (ب) اگر نماز میں گیس کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے توجس وقت گیس کا دباوٴ کم ہو اس وقت نماز پڑھ لیا کریں؛ البتہ نماز قضا نہ ہونے پائے۔

    (ج( اگر گیس کا مرض اس قدر ہو کہ وضو کرنے کے بعد نماز کے پورے وقت میں آپ کو اتنا وقفہ بھی نہ ملتا ہو کہ بغیر گیس خارج ہوئے آپ فرض نماز ادا کرسکیں تو اس کا حکم دوسرا ہوگا، آپ وضاحت کے ساتھ پورا حال لکھ کر حکم معلوم کریں۔ گیس کے دباوٴ کی کیا صورت ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند