• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60584

    عنوان: امام كا محراب كے اندر كھڑا ہونا

    سوال: کیا امام محراب کے اندر کھڑا ہو کر نماز پڑھا سکتا ہے ؟ اور اگر ایسا کرتا ہے تو اسکے لئے کیا حکم ہے ؟ کیا نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟ کیا امام محراب کے اندر ممبر پر کھڑا ہو کر خطبہ جمعہ پڑھ سکتا ہے ، ایسا کرنے پر کیا حکم ہے ؟جبکہ مسجد کافی بڑی ہے ۔

    جواب نمبر: 60584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1051-830/D=10/1436-U (۱) محراب اسی لیے بنایا جاتا ہے کہ امام اس میں کھڑے ہوکر نماز پڑھائے البتہ امام کھڑے ہونے میں اپنی ایڑی باہر کرے کیونکہ پورے طور پر اندر کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ (۲) منشا سوال واضح نہیں ہے، محراب اسی لیے بنایا جاتا ہے کہ اس میں کھڑے ہوکر منبر پر ا مام خطبہ پڑھے، مسجد بڑی ہو یا چھوٹی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند