عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 605821
انفرادی نماز پڑھنے کے لیے مسجد کا پنکھا چلانا
سوال : ۱) جماعت چھوٹ جانے کے بعد انفرادی نماز ادا کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں مسجد کا پنکھا چلانا کیسا ہے؟
۲) اگردوسرا شخص مجھے نماز پڑھتا دیکھے اورپنکھا چلادے تو کیا حکم ہوگا؟
جواب نمبر: 605821
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1289-877/B=01/1443
(۱) مسجد میں نماز باجماعت کے جتنی دیر بعد بتی اور پنکھا چلانے کا اُصول بنایا گیا ہے، اسی کے حدود میں رہ کر چلانا چاہئے، اور اگر متولی کی طرف سے چھوٹ ہے کہ ضرورت کے وقت جب چاہیں پنکھا چلاسکتے ہیں تو پھر کوئی حرج نہیں، بعد میں جب ضرورت پیش آئے چلاسکتے ہیں۔
(۲) پہلا جواب دوسرے سوال کے لئے بھی کافی ہے۔ مساجد میں عموماً نماز کے بعد 15-20 منٹ یا آدھا گھنٹہ بعد تک بتی پنکھے چلانے کی ڈھیل ہوتی ہے، تاکہ جن کی جماعت رہ گئی اور بعد میں پڑھنے کے ئے مسجد میں آئے تو انھیں کوئی پریشانی نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند