• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605431

    عنوان: زمین پر ہاتھ بچھا کر سجدہ کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    زمین پر ہاتھ بچھا کر سجدہ کرنا کیسا ہے ؟کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 605431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 941-770/M=11/1442

     زمین پر ہاتھ بچھاکر سجدہ کرنے سے مراد اگر کہنیوں کو زمین سے لگاکر سجدہ کرنے کے بارے میں معلوم کرنا ہے تو یہ طریقہ عورتوں کے لیے درست ہے، مردوں کو اس طریقے پر سجدہ کرنا خلاف سنت ہے۔ مردوں کے لیے سجدہ کا طریقہ یہ ہے کہ وہ کہنیوں کو زمین سے اور بازوٴں کو پہلووٴں سے جدا رکھیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند