عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 605399
چست كپڑے پہن كر نماز پڑھنا؟
مردکے نماز میں فٹ کپڑے پہننے سے نماز ہوگی کہ نہیں؟
جواب نمبر: 605399
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:946-599/SN=12/1442
اتنا چست کپڑا پہننا کہ اعضائے مخصوصہ( مثلا سرین وغیرہ کی) ہیئت ظاہر ہو جائے شرعا جائز نہیں ہے ، مکروہ تحریمی ہے ، ایسے کپڑوں میں نماز بھی مکروہ تحریمی ہوتی ہے گو فریضہ ادا ہوجاتا ہے ۔
۔....اللباس الرقیق أو اللاصق بالجسم الذی یحکی للناظر شکل حصة من الجسم الذی یجب سترہ فہو فی حکم ما سبق فی الحرمة وعدم الجواز .(تکملة فتح الملہم، کتاب اللباس والزینة 4/88).نیز دیکھیں: چند اہم عصری مسائل: 1/118-120)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند