• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605128

    عنوان:

    اگر ظہر كی نماز چھوٹ جائے تو عصر كے بعد پڑھ سكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کے . میری ظہر کی نماز چھوت گئی میں گاڑی چلا رہا تھا اور لاکدون کی وجہ سے راستے میں مسجد بھی نہیں ملی سب بند ہے یہا ں تک کہ ا عصر کا وقت آگیا اب ظہر کیسے ادا کروں کیا عصر کی نماز کے بعد ظہر کے فرز ادا کرنا درست ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1245-869/H=11/1442

     اگر آپ صاحب ترتیب ہیں تب آپ پر واجب ہے کہ پہلے ظہر کی نماز قضاء کی نیت سے پڑھ لیں، پھر عصر کی نماز اداء کریں۔ اگر صاحب ترتیب نہیں اور پہلے عصر پڑھ لیں پھر ظہر کی نماز قضاء پڑھ لیں تب بھی درست ہے۔ باقی اگر راستہ میں مسجد نہیں یا ملی مگر بند تھی تو کسی دوکان وغیرہ میں ظہر کی نماز اُس کے وقتِ اداء میں پڑھ لینی چاہئے۔ اپنی گاڑی میں تو عامةً بہت سہولت ہوتی ہے اس میں پوری کوشش کی جائے کہ نماز قضاء نہ ہونے پائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند