عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 605104
شادی ٹوٹے امام كے پیچھے نماز پڑھنا كیسا ہے؟
شادی ٹوٹا ہوا امام کے پیچھے نماز پڑھنا حرام ہے ؟
جواب نمبر: 605104
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 848-694/M=10/1442
شادی ٹوٹنے سے مراد اگر یہ ہے کہ امام نے بیوی کو طلاق دیدی تو عرض ہے کہ امام نے طلاق دینے میں اگر شرعی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور نہ امام کے اندر موجب کراہت کوئی بات پائی جاتی ہے تو اس کے پیچھے نماز درست ہے۔ اور اگر صورت مسئولہ کی نوعیت کچھ اور ہے تو صحیح صورت حال واضح فرماکر استفتاء کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند