• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605066

    عنوان:

    غیر قوم کے مال سے بنائی گئی مسجد میں نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ہمارے قبرستان میں ایک آ مدار نے نماز جنازہ کے لیے مسجد بنائی سر کاری مال سے کیا اس مسجد میں نماز جنازہ یا نماز پنچ وقت ادا کی جا سکتی ہیں مکمل و مدللل جواب دینے کی زحمت کریں ۔

    جواب نمبر: 605066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 832-685/M=10/1442

     جو قبرستان، تدفین موتی کے لئے وقف ہو اس میں شرعی مسجد بنانا یا مستقل جنازہ گاہ بنانا درست نہیں۔ سوال میں قبرستان موقوفہ ہے یا مملوکہ؟ اور مسجد کس نے بنوائی؟ اور مسجد سے مراد شرعی مسجد ہے یا جنازہ گاہ؟ اور سرکاری مال کس کی اجازت سے لگایا؟ اور مسجد اب بنوائی گئی ہے یا جس وقت سے قبرستان ہے اسی وقت سے ہے؟ ذمہ داران کی جانب سے ان تمام امور کی وضاحت کے ساتھ سوال آنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند