• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605054

    عنوان:

    امام کے پیچھے قومہ اور جلسہ میں دعا پڑھنا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے باجماعت نماز میں میں امام کے پیچھے قومے کی دعا ہمدن کثیرا طیبا مبارکا فیہ اور اور جلسے کی دعا اللہم اغفر لی وارحمنی وعافنی واہد نی ورزقنی پڑھ سکتے ہیں کیا یا جلد سے جلد جواب دیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 605054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1074-928/B=01/1443

     اگر امام کے پیچھے قومہ اور جلسہ میں اتنا موقعہ ملتا ہے تو دونوں حالتوں میں دونوں دعا پڑھ سکتے ہیں؛ بلکہ پڑھنا بہت اجرو ثواب کا کام ہے۔ آجکل ہمارے امام اکثر قومہ اور جلسہ میں تعدیل نہیں کرتے جب کہ یہ تعدیل واجب ہے۔ اگر تعدیل کیا کریں تو بڑی آسانی کے ساتھ مقتدی مذکورہ دونوں دعائیں امام کے پیچھے پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند