عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 605012
رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا نماز پڑھانا کیسا ہے؟ کیا ان کے پیچھے نماز ہوتی ہے؟ جب کہ وہ مشرع ہوں؟
جواب نمبر: 605012
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:863-580/sd=11/1442
رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اگر جھوٹ دھوکہ وغیرہ سے کام نہ لیتا ہو، صاف ستھرا کام کرتا ہو ،شرعی حدود میں رہتے ہوئے معاملہ کرتا ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند