• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604801

    عنوان:

    مسجد كے علاوہ كسی اور جگہ تراویح میں قرآن مكمل كركے پھر اسی جگہ الم تر سے پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ہمارے یہاں مساجد میں یہ رواج ہورہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسجد کی اصل تراویح کے علاوہ مسجد کی چھت وغیرہ پر دس دن کا قرآن تراویح میں سنایا جاتا ہے اس کے بعد جب قرآن دس روز میں مکمل ہوجاتا ہے تو پھر وہی لوگ اسی جگہ الم تر سے تراویح کرتے ہیں اور مسجد کی جو اصل تراویح ہوتی ہے اس میں شریک نہیں ہوتے ہیں.. تو کیا یہ عمل درست ہے ؟ مسجد کے اوپری حصے میں دوسرا قرآن سنانا اور مکمل ہونے کے بعد الم تر سے تراویح پڑھنا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟ صحیح رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:937-719/L=10/1442

     ایک ہی مسجد میں تراویح کی دوجماعت مناسب نہیں اور ختمِ قرآن کے بعد دوسری تراویح ”الم ترکیف“سے پڑھنا اورپہلی جماعت میں شامل نہ ہونا بڑی محرومی ہے ؛ اس لیے اس نظام کو ختم کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند