• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604707

    عنوان:

    نیند کے غلبہ میں فجر کی نماز کا انکار

    سوال:

    زید کی شادی ایک دین سے ناواقف لڑکی سے ہوئی۔ زید اپنی بیوی کو دین کے طرف مائل کرنے اور نماز کا اہتمام کرانے کی کوشش کرتا ہے ۔ زید کی بیوی نماز تو پڑھتی ہے پر فجر کی نماز قضا کرکے پڑھتی ہے ۔ ایک دن زید اپنی بیوی کو فجر کی نماز کے لئے اٹھا رہا تھا کہ اس کی بیوی نے نیند کے غلبہ کی وجہ سے کہا "جاؤ میں نماز نہیں پڑھونگی "۔ جبکہ اس نے بعد میں اس فجر کی نماز کا قضا بھی پڑھی اور بقیہ نماز بھی پڑھتی ہے ۔ تو اس صورت میں کیا زید کی بیوی کا نماز کا انکار اور اسلام سے خارج سمجھاجائے گا؟ اور زید کا نکاح باقی رہا یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 604707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 787-119T/M=10/1442

     صورت مسئولہ میں زید کی بیوی نے نیند کے غلبہ میں جو کچھ کہا اس کی وجہ سے اس پر دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا حکم نہیں، زید کا نکاح باقی ہے، لیکن اس طرح اسے نہیں کہنا چاہئے تھا اس سے توبہ کرے اور آئندہ احتیاط رکھے اور زید بھی یہ خیال رکھے کہ بیوی کو جگانے میں احسن طریقہ اختیار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند