• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604655

    عنوان:

    تراویح میں دوسری ركعت پر قعدہ كیے بغیر تیسری ركعت كے آخر میں سجدہٴ سہو كرلیا‏ تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    تراویح کی نماز میں امام صاحب نے دو کی جگہ تین رکعت پڑھی،دوسری رکعت میں قعدہ بھی نہیں کیا ،لیکن سجدہ سہو کرکے سلام پھیر دیاتو کیا نماز ہو گی یا نہیں ۔ اگر نماز نہیں ہوگی تو کیا نماز کا اعادہ دن گزرنے کے بعد کر سکتے ہیں،اگر اعادہ نہیں کر سکتے تو کیا ان تین رکعتوں میں پڑھی گیء قرائت کا اعادہ کرنا ضروری ہے ،اگر ضروری ہے تو قرائت کا اعادہ کیسے کریں؟

    جواب نمبر: 604655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 855-198/D=10/1442

     تراویح کی نماز میں دو رکعت پر قعدہ کرنا فرض ہے، لہٰذا تین رکعت پڑھ کر سجدہٴ سہو سے اس کی تلافی نہ ہوگی۔ وہ نماز واجب الاعادہ ہے یعنی تمام مقتدیوں کو بتلادیا جائے ہر شخص تنہا تنہا دو رکعت قضا پڑھ لے۔

    ان تین رکعتوں میں جو قرآن پڑھا گیا اس کا بھی اعادہ کرنا تھا۔ اس دن نہیں تو دوسرے دن نماز تراویح میں اعادہ کرلیتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند