• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604626

    عنوان:

    امام كے علاوہ كسی اور كے پیچھے تراویح پڑھنا؟

    سوال:

    تراویح، لاک ڈاؤن میں مسجد بند ہونے کے کارن تراویح پڑھنے کے لیے کسی حافظ قرآن کے پیچھے تراویح پڑھنا صحیح ہے جو ایام نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 604626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:932-697/L=9/1442

     تراویح کسی بھی حافظ کے پیچھے پڑھ سکتے ہیں، امام کے پیچھے ہی تراویح پڑھنا ضروری نہیں ؛ البتہ جس حافظ کی اقتداء میں آپ تراویح پڑھ رہے ہیں اس میں امام بننے کے دیگر اوصاف موجود ہونے چاہئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند