• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604618

    عنوان:

    عورتوں كا آن لائن تراویح پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا عورتیں گھر سے تراویح کی نماز آن لائن کسی امام کے پیچھے پڑھ سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 604618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:934-699/L=9/1442

     مقتدیوں کے لئے امام کی اقتداء درست ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ امام اور مقتدی دونوں حقیقتاً یا حکماً ایک ہی جگہ میں موجود ہوں، اگر امام اور مقتدی الگ الگ جگہ میں ہوں تو اقتداء درست نہ ہوگی اور نماز بھی صحیح نہ ہوگی، اگرچہ مقتدیوں کو امام کی آواز سنائی دیتی ہو؛لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر امام مسجد میں ہواور عورتیں گھر میں لائیو ٹیلیفون وغیرہ کے ذریعہ امام کی اقتداء کریں تو یہ درست نہیں اور ان کی نمازِ تراویح ادا نہ ہوگی۔

    والصغری ربط صلاة المؤتم بالإمام بشروط عشرة: نیة المؤتم الاقتداء، واتحاد مکانہما وصلاتہما(الدر المختار) وفی رد المحتار :(قولہ واتحاد مکانہما) فلو اقتدی راجل براکب أو بالعکس أو راکب براکب دابة أخری لم یصح لاختلاف المکان؛ فلو کانا علی دابة واحدة صح لاتحادہ کما فی الإمداد، وسیأتی․ (رد المحتار ۵۵۰/۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند