• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60457

    عنوان: پانچ وقت فرض نماز اور تراویح میں عورتوں کا گھر میں مردوں کے ساتھ باجماعت نماز پڑھنا کیساہے؟صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: پانچ وقت فرض نماز اور تراویح میں عورتوں کا گھر میں مردوں کے ساتھ باجماعت نماز پڑھنا کیساہے؟صحیح ہے یا نہیں؟ جواز اور عدم جواز کی تمام صورتوں کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 903-904/H=10/1436-U پنجوقتہ فرض نماز اور تراویح عورتیں اپنے اپنے گھروں میں تنہا تنہا ادا کرنے کی مکلف ہیں اور مردوں کو مسجد میں حاضر ہوکر باجماعت ادائیگی کا حکم ہے، اگر کوئی مرد اتفاقاً کسی وجہ سے گھر میں پڑھ رہا ہو اور اس کی اقتداء میں گھر میں موجود عورتیں پڑھ لیں تو نماز ان عورتوں کی درست ہوجائے گی البتہ مردوں کو بلاعذر شرعی مسجد کی جماعت کا ترک کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند