• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6045

    عنوان:

    کیا ہم سری نمازوں میں (یعنی ظہر اور عصر) امام کے پیچھے قرآن اور حدیث کے حوالہ سے سورہ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم سری نمازوں میں (یعنی ظہر اور عصر) امام کے پیچھے قرآن اور حدیث کے حوالہ سے سورہ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 6045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 516=516/ م

    مقتدی کے لیے سری نمازوں میں بھی امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ وغیرہ کی قرأت جائز نہیں، حدیث میں ہے: من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراءة اور درمختار میں ہے: والموٴتم لا یقرأ مطلقًا ولا الفاتحة في السریة اتفاقا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند