• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604499

    عنوان:

    انجانے میں دو نمازیں ناپاكی كی حالت میں پڑھادیں‏، اب كیا كرنا چاہیے؟

    سوال:

    انجانے میں میں نے مغرب اور عشاء کی نماز کی امامت کی بعد میں مجھے پتہ چلا ک میرے کپڑے میں منی لگی ہوئی ہے، اب میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 604499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 769-662/M=10/1442

     آپ نے اگر دن میں ظہر کی نماز وکھانے کے بعد قیلولہ کیا تھا اور نیند سے سوگئے تھے اور آپ کو یقین یا گمان غالب ہے کہ اُسی وقت احتلام ہوا ہے جس کی ناپاکی کپڑے پر لگی ہوئی ہے تو ایسی صورت میں جس وقت پتہ چلا یعنی عشاء کی نماز کے بعد اس وقت آپ کو غسل کرکے تین نمازوں (عصر ، مغرب اور عشاء) کا اعادہ کرنا چاہئے اور مغرب و عشاء میں چونکہ امامت بھی کی ہے تو اس کے متعلق مقتدیوں کو مطلع بھی کریں کہ جن لوگوں نے اِن دو نمازوں میں میرے پیچھے نماز پڑھی ہے وہ لوگ اپنی اپنی نماز لوٹالیں اور اگر دن میں قیلولہ و سونے کا معاملہ پیش نہیں آیا ہے تو رات میں احتلام ہوا ہوگا ایسی صورت میں فجر سے نمازوں کا اعادہ کرنا ہوگا اس بارے میں اچھی طرح غور و فکر کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند