• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604496

    عنوان:

    میرے گھر كی عورتیں میرے پیچھے والی صف میں كھڑی ہوكر تراویح پڑھ سكتی ہیں كیا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے گھر میں عشاء، تراویح مع وتر جماعت کے ساتھ پڑھاتا ہو تو میرے برابر میں سامع ہوتا ہے اور ہم پردہ میں ہوتے ہیں اور پیچھے گھر کی عورتیں ہوتی ہے کیا اس صورت میں عشاء، تراویح مع وتر جماعت کے ساتھ پڑھانا درست ہے یا نہیں؟

    سوال -۲اس رمضان المبارک میں کوئی سامع نہیں ہے تو گھر کی عورتیں میرے پیچھے والی صف میں نماز پڑھ سکتی ہیں یا نہیں اور عشاء، تراویح مع وتر جماعت کے ساتھ پڑھانا درست ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو اقامت کا کیا طریقہ ہوگا؟ وضاحتی جواب مرحمت فرمائے - عین نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 604496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 977-633/B=10/1442

     (۱) درست ہے۔

    (۲) اگر سب عورتیں محرم ہیں تو درست ہے۔ اقامت آپ خود ہی کہہ لیا کریں۔ ویسے مرد کو چاہئے کہ وہ محلہ کی مسجد میں نماز ادا کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند